
اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ
اول ان دو باتوں کا تعین کرنا لازم ہے کہ کس سن (یعنی سنِ ہجری یا عیسوی، مثلاً 2025ء) کی تاریخ کہنا یا کتنے اعداد کا برامد کرنا مقصود ہے۔اور اس بات کا بھی تعین کرنا لازم ہوگا کہ آپ کس موقع (یعنی شادی، نسبت، پیدائش، وفات یا تعمیر وغیرہ) کے حوالے سے تاریخ کہنا مقصود ہے۔

اس بات کو سمجھنے کے لیے ہم مثال کے طور پر "تاریخ گوئی" کی ویب سائٹ کے موقعۂ رونمائی کی تاریخ برامد کرتے ہیں۔
ویب سائٹ کے صفحۂ اول پر "آپ کی تحریر کے اعداد" کے لنک پر کِلک کریں۔

مطلوبہ اعداد داخل کیجئے میں وہ اعداد داخل کیجئے جن کا برامد کرنا مقصود ہے۔
مثلاً 2025

اپنا ابتدائی خیال "اپنی تحریر داخل کیجئے" کی فیلڈ میں تحریر کیجئے۔
مثال کے طور پر ہم یہ الفاظ تحریر کرتے ہیں
"تاریخ گوئی کی تقریب"
"اعداد شمار کیجئے"
کے بٹن پر کلک کیجئے

آپ کی تحریر کے اعداد بنے
1989
جو آپ کے مطلوبہ اعداد سے 36 کم ہیں
ذیل میں 36 کے اعداد والے الفاظ کی فہرست ظاہر ہوجائے گی۔
آپ کی تحریر کے مطابق، اس فہرست میں سے موزوں لفظ کا انتخاب کیجئے۔
مثال کے طور پر ہم لفظ
"آگہی"
منتخب کرتے ہیں۔

تحریر کچھ یوں بن جائے گی
آگہیٴ تاریخ گوئی کی تقریب
ہم نے آگہی کے ساتھ ہمزہ کی اضافت کرکے ترکیب بنائی ہے۔ چونکہ ہمزہ کا کوئی عدد نہیں ہوتا اس لیے اس اضافت سے اعداد شماری میں کوئی فرق نہیں پڑا
اب اس تحریر کو "اپنی تحریر داخل کیجئے" کی فیلڈ میں داخل کیجئے۔
آپ کی تحریر کے اعداد
2025
اور مطلوبہ اعداد میں فرق صِفر ہے۔

